10 مارچ ، 2013
اوکاڑہ…جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے رسول بخش پلیجو اور عطاء اللہ مینگل کے نام چودھری نثار کی ذہنی اختراع ہے ،اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان اور جسٹس ریٹائرڈ اسلم زاہد پر متفق ہیں ، رسول بخش پلیجو اور عطاء اللہ مینگل کے نام چودھری نثارکے اپنے ذہن کی پیداوار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنا چاہئیں ،ان کی جماعت انتخابات میں کسی بھی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں ، نگران حکومت کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال بدل جائے گی۔