10 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے فوارہ چوک اور زینب مارکیٹ کے اطراف مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اوردوایمبولینسوں سمیت کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔بادامی باغ واقعہ کے خلاف ایم کیوایم کے تحت پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کی واپسی پر پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد زینب مارکیٹ اور فوارہ چوک کے اطراف شدید بھگدڑ مچ گئی اورمشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی،مشتعل افراد اور تاجروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران نامعلوم افراد نے دکانوں اور دفاتر پرپتھراوٴ اور توڑ پھوڑ کی جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایااور 2 ایمبولنسیز کے شیشے بھی توڑ دیئے،بعد ازاں رینجرزاور پولیس نے تاجروں کو منتشر کردیا، ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ فوارہ چوک پرہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں اورہماری ریلی کے شرکا پرامن طور پرمنتشر ہوگئے تھے۔