پاکستان
10 مارچ ، 2013

حیدرآباد:جامع مسجدچشتیہ میں دھماکے کیخلاف سنی تحریک کامظاہرہ

حیدرآباد:جامع مسجدچشتیہ میں دھماکے کیخلاف سنی تحریک کامظاہرہ

حیدرآباد…پشاور مینا بازار کی جامع مسجد چشتیہ میں دوران نماز بم دھماکے کیخلاف سنی تحریک حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں سنی تحریک حیدرآباد کے رہنما محمد عابد قادری، خالد حسن، محمد شفیق میئو سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔انہوں نے واقع کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسجدوں میں دھماکہ کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں کیونکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں :