پاکستان
10 مارچ ، 2013

کراچی:مکان کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت3افراد جاں بحق

کراچی:مکان کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت3افراد جاں بحق

کراچی… کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کی کچی آبادی میں ایک مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کردیا، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث نے جیو نیوز کو بتایا کہ موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

مزید خبریں :