10 مارچ ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے بادامی باغ واقعہ کا ازخود نوٹس لیا،سپریم کورٹ میں کیس کی کل سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے بادامی باغ لاہور کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا ہے،اور کیس کو سماعت کے لئے کل کے لئے مقرر کردیاہے۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرنے اور کل عدالت میں حاضر ہوکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے ازخود نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے پیش کئے گئے آفس نوٹ پر لیا جس میں بادامی باغ واقعہ پر اخباری تراشے لگائے گئے تھے جس میں ہجوم کی جانب سے 178 مکانات جلائے جانے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔