پاکستان
10 مارچ ، 2013

سندھی، اردو اور پشتو بولنے والوں میں کوئی اختلاف نہیں،ایاز پلیجو

 سندھی، اردو اور پشتو بولنے والوں میں کوئی اختلاف نہیں،ایاز پلیجو

حیدرآباد…قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں بسنے والے سندھی ، بلوچ، پختون، پنجابی، سرائیکی اور اردو بولنے والے تمام بھائی ہیں انہیں عالمی ایجنڈے کے تحت لڑایا جاتا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاکہ بائیس مئی کے شہیدوں کیساتھ انصاف کیا جائے۔پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سندھ کے صدر نظیر جان نے پلیجو ہاوس قاسم آباد میں قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز پلیجو سے پلیجو ہاوس قاسم آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھاکہ پختون خواہ اور قومی عوامی تحریک نے مختلف ایشوز پر ایک ساتھ جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھی اور اردو بولنے والوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی پختون اور اردو بولنے والوں میں کوئی اختلاف ہے۔ان تمام اکائیوں کو عالمی ایجنڈے کے تحت لڑایا جاتاہے۔ہم کوششیں کریں گے کہ سندھ میں بسنے والے تمام فراد کے ساتھ محبت بڑھائیں۔ایاز لطیف نے کہاکہ ملک خطرے میں ہے اور یہ حالات پالیسوں کی وجہ سے ہیں۔ہزارہ برادری اور عباس ٹاون کے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں غریب اور مسکین مسیحی افراد کے گھر جلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی اہم شخصیات کراچی میں ہونے کے باوجود ایم کیو ایم نے کراچی کو آگ اور خون کی ہولی میں جھونک دیا۔ایاز پلیجو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں ایک نوجوان کے قتل کا سوموٹو نوٹس لیا مگر چودہ شہید افراد کو نوٹس کیوں نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بائیس مئی کے شہیدوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ایاز لطیف نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں کراس دی بورڈ آپریشن کیا جائے اور کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔اس موقع پر پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صدر نظیر جان کا کہنا تھاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے لاہور بادامی باغ کے واقع کی مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ۔کراچی میں آپریشن مخصوص ٹولہ کو خوش کرنے کے لئے نہیں کیا جائے۔

مزید خبریں :