پاکستان
11 مارچ ، 2013

امریکی دباؤ مسترد، آج پاک ایران گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا

امریکی دباؤ مسترد، آج پاک ایران گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا

اسلام آباد…امریکی دباوٴ کے باوجود ایران کے سرحدی علاقے میں پاکستان کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے تاریخی منصوبے کا دونوں ممالک کے صدور آج سنگ بنیاد رکھیں گے۔ایران سے یومیہ 75کروڑ مکعب فیٹ گیس کی درآمد کیلئے دونوں ممالک کے صدور ایران میں پاک ایران بارڈر گبد کے مقام پر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ایرانی کمپنی تدبیر پاک ایران بارڈر سے پاکستان میں نواب شاہ تک 781کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرے گی ، امریکہ کی طرف سے اس منصوبے پر متعدد بار تحفظات کا اظہار کیا گیا ، جس میں امریکہ نے کئی بار ایران پر عائد عالمی پابندیوں کا ذکر کیا اورپاکستان کیلئے ترکمانستان سے گیس درآمد کیلئے بڑا حامی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ، ہماری پالیسی بڑی واضح ہے، ہم ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان، انڈیا پائپ لائن کے بڑے حامی ہی ہیں ، گزشتہ سال اس حوالے سے گیس کی خریدوفروخت کا معاہدہ ایک سنگ میل تھا ، امریکہ کے تحفظات اپنی جگہ لیکن پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان بھی کسی امریکی دباوٴ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ، اس منصوبے پر کسی بھی امریکی پابندی کے سوال پر وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم کا جواب بڑا ہی واضح ہے ۔ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے بعد دسمبر 2014تک پاکستان کو گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، مشیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اور ایران کے صدور گوادر میں یومیہ چار لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے ۔

مزید خبریں :