11 مارچ ، 2013
نیو یارک…یو ایس اوپن چمپئن اینڈی مرے اور ارجنٹینا کے یوان مارٹن ڈل پوٹرو اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ انڈین ویلز، کیلیفورنیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ روس کے Evgeny Donskoy سے تھا، اینڈی مرے نے سخت مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو پانچ سات، چھ دو اور چھ دو سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں ارجنٹینا کے یوان مارٹن دیل پوٹرو نے روس کے NIKOLAY DAVYDENKO کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالئفائی کرلیا۔