11 مارچ ، 2013
لاہور…سانحہ بادامی باغ کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں مشنری تعلیمی ادارے احتجاجاً بند کر دیئے گئے،ان اسکولوں میں آج ہونیوالے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے،مشنری تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بادامی باغ میں مسیحی گھروں کو نذر آتش کرنے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسی واقعے کے خلاف احتجاج کے طور پر اسکول بند کیے گئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں آئین کے مطابق اقلیتوں کو جانی اور مالی تحفظ فراہم کیا جائے اور جلے گھروں کی تعمیر اور متاثرین کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔