پاکستان
11 مارچ ، 2013

کاغذات نامزدگی کی منظوری،صدر زرداری کی وطن واپسی تک موخر

کاغذات نامزدگی کی منظوری،صدر زرداری کی وطن واپسی تک موخر

اسلام آباد…کاغذات نامزدگی کی منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آیا ہے کہ صدر ملک سے باہر ہیں ،ان کی واپسی تک انتظار کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق صدر کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا ہے کہ صدر ملک سے باہر ہیں ،ان کی واپسی تک انتظار کیا جائیگا، توقع ہے کہ صدر کی واپسی پر کاغذات نامزدگی پر دستخط ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :