پاکستان
11 مارچ ، 2013

گونر خیبر پختون خوانے خلاف قانون کنٹریکٹ بھرتیاں کالعدم قرار دیدیں

گونر خیبر پختون خوانے خلاف قانون کنٹریکٹ بھرتیاں کالعدم قرار دیدیں

پشاور… جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر پر گورنرخیبر پختون خوا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں خلاف قانون کنٹریکٹ بھرتیاں کالعدم قرار دے دی ہیں،گورنر کی جانب سے تمام سرکاری یونی ورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔گورنر سیکرٹیریٹ حکام کے مطابق گورنر شوکت اللہ نے صوبائی وزارت ہائیر ایجوکیشن کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔جیو نیوز نے صوبے کی سات سرکاری یونی ورسٹیوں میں خلاف قانون اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود گریڈ 18 سے گریڈ 20 کی سو سے زیادہ آسامیوں پر 65 سے 78 سال کے ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ کنٹریکٹ پر ملازمتیں دی گئی تھیں۔ ان بھرتیوں کیلئے گورنر سے بھی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

مزید خبریں :