11 مارچ ، 2013
گال… بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے تاریخ رقم کرتے ہو ئے سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر دی۔مشفق الرحیم ٹیسٹ کرکٹ میں 200 رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔بنگلا دیش کے کپتان نے یہ تاریخ ساز کارنامہ گال ٹیسٹ میچ کے دوران سر انجام دیا۔انہوں نے اننگ کے دوران321گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے22چوکے اور ایک بلندو بالا چھکے کی مدد سے 200رنز بنائے ،وہ اسی اسکور پر سری لنکن بولر کا لو سیکارا کا شکار بنے۔