11 مارچ ، 2013
کراچی…صدر کراچی بار نعیم قریشی کی جانب سے عدالتی امور میں مداخلت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ججز نے کام سے انکار کردیا۔سٹی کورٹ کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ججز نے کراچی بار کونسل کے صدر نعیم قریشی کیخلاف تحریری شکایت عدالت میں جمع کرادی ہے ،شکایت میں کہا گیا ہے کہ نعیم قریشی ججوں اور دیگر عملے کے ساتھ نارواسلوک اور عدالتی امور میں مداخلت کرتے ہیں۔تحریری شکایت میں ججز نے نعیم قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔ججز کا موقف ہے کہ صدر کراچی بار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ایسے ماحول میں عدالتی امور انجام نہیں دے سکتے۔