پاکستان
11 مارچ ، 2013

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ،ممبران کی غیر حاضری پر منسوخ

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ،ممبران کی غیر حاضری پر منسوخ

اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں چیئرمین کے سوا کوئی رکن نہ آیا، وفاقی وزیر خورشید شاہ اور کمیٹی ممبران کے ایک گھنٹہ انتظارکے بعداجلاس منسوخ کردیاگیا۔ اسلام آبادمیں قائمہ کمیٹی مذہبی امور میں حج انتظامات پر بریفنگ دی جانی تھی۔چیئرمین کمیٹی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ حج پالیسی کا جلد بازی میں کیوں اعلان کیا گیا اور کابینہ سے بغیر پوچھے حج پالیسی کی منظوری کیوں دی گئی۔وفاقی وزیر خورشید شاہ اور کمیٹی ممبران تو پارٹی میں اہم لوگوں کو شامل کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر مذہبی امور سے جواب لینے سکھر جانا پڑے گا۔

مزید خبریں :