Time 03 مئی ، 2025
دنیا

یوکرینی شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے، 50 افراد زخمی، انفرا اسٹرکچر تباہ

یوکرینی شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے، 50 افراد زخمی، انفرا اسٹرکچر  تباہ
فوٹو: فائل

روس کی جانب سے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر  ڈرون حملے کیے گئے جس میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے۔

حالیہ ہفتوں میں روسی افواج کی جانب سے یوکرینی شہری علاقوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، باوجود اس کے کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔

جمعہ کو خارکیف کے گورنر کے بیان کے مطابق روسی فوج کے ڈرون حملوں میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ایک 11 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی اور متعدد رہائشی عمارتیں، شہری انفرا اسٹرکچر اور گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یوکرین اور امریکا کے درمیان یوکرین میں معدنیات کی تلاش کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی شہر خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع ہے اور ماسکو کے حملے کے آغاز سے ہی مسلسل نشانہ بنتا آ رہا ہے۔

مزید خبریں :