پاکستان
11 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم کے نام: چوہدری نثار نے وزیراعظم کو خط بھیج دیا

نگراں وزیراعظم کے نام: چوہدری نثار نے وزیراعظم کو خط بھیج دیا

اسلام آباد … قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے نگراں وزیراعظم کے ناموں سے متعلق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو خط بھجوادیا۔ ن لیگ کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 ناموں پر مشتمل خط وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو بھجوادیا۔ قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) شاکر اللہ جان اور رسول بخش پلیجو کے نام تجویز کئے ہیں۔

مزید خبریں :