11 مارچ ، 2013
لاہور … لاہور تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کرانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سپرنٹنڈنٹ کو نااہل اور دیگر عملے کو برطرف کردیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانی سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ زاہد بٹ کو فرائض میں غفلت پر نااہل جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ادریس، عاطف عابد اور نگران عباس کوبرطرف کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق امتحانی عملے پر طلبہ اور طالبات سے بدتمیزی کا بھی الزام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی عملے کیخلاف مقدمہ بھی درج کرایا جائے گا۔