12 مارچ ، 2013
اسلام آباد…عام انتخابات 2013کیلئے کاغذات نامزدگی کامسودہ پرنٹنگ کارپوریشن کومل گیا،ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں کام شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کے فارم کی کمپوزنگ کے بعدپروف ریڈنگ کامرحلہ جاری ۔کاغذات نامزدگی کی چھپائی کاکام مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی انتخابی شیڈول سے قبل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کوپہنچادیئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کیلئے 21مارچ کی تاریخ تجویزکی ہے۔