پاکستان
12 مارچ ، 2013

کاغذات نامزدگی کے مسودے پرسندھ سے رکن الیکشن کمیشن کے دستخط نہیں

کاغذات نامزدگی کے مسودے پرسندھ سے رکن الیکشن کمیشن کے دستخط نہیں

اسلام آباد…پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا مسودہ صدر کی منظوری کے بغیر چھپائی کیلئے پرنٹنگ پریس بھجوانے کے فیصلے پرسندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن روشن عیسانی کا موقف مختلف تھا،ا ور اختلاف کرتے ہو ئے انہوں نے کاغذات نامزدگی پراختلافی نوٹ لکھا۔ذرائع کے مطابقسندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن روشن عیسانی نے مسودے پر دستخط نہیں کیے،ان کا موقف ہے کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری صدرکااختیارہے،منظوری کے بغیر مسودے کو چھپائی کے لئے بھیجنا مناسب نہیں،تاہم الیکشن کمیشن نے کثرت رائے سے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کافیصلہ کیا اور کاغذات نامزدگی کا مسودہ صدر کی منظوری کے بغیر چھپائی کیلئے پرنٹنگ پریس بھجوانے کا فیصلہ کیا ۔

مزید خبریں :