پاکستان
12 مارچ ، 2013

بادامی باغ کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،منظور وٹو

 بادامی باغ کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،منظور وٹو

لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ بادامی باغ کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ جوزف کالونی بادامی باغ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی رقم کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جب کالونی خالی کرا لی گئی تو انتظامیہ گھروں کی حفاظت کیوں نہیں کرا سکی۔

مزید خبریں :