کاروبار
13 مارچ ، 2013

بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط میں نرمی کردی گئی

بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط میں نرمی کردی گئی

کراچی … سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط میں نرمی کردی گئی ہے۔ ایس ای سی کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند غیر ملکی کمپنیوں یا افراد کو بلا تاخیر رجسٹریشن سر ٹی فکیٹ جاری کیا جائے گا تاہم یہ رجسٹریشن وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے سے مشروط ہوگی جس کیلئے دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ ایس ای سی پی دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ایسے ممالک کی فہرست بھی تیار کرے گا جو کہ سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، ایسے ممالک کے شہریوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایس ای سی پی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط میں نرمی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :