02 مارچ ، 2012
نیویارک …این جی ٹی…ایک انگلی کی مدد سے آپ لاتعداد کام کر سکتے ہیں لیکن کیا کار کا شیشہ انگلی سے توڑنا ممکن ہے؟یہ تصویرایک ایسے نو جوان کی ہے جس نے ایک انگلی کی مدد سے کار کا شیشہ توڑنے کا مظاہرہ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس ا یڈونچر کی تکمیل سے قبل اس نو جوان نے پہلے انگلی سے شیشے پر مختلف جگہوں پر وار کیے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا کا پورا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔اس تما م کارروائی میں حیرت انگیز طور پر کسی بھی دوسری چیز کا استعما ل نہیں کیا گیا اور صرف ایک ہی انگلی کی طاقت نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔