14 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پالیسیوں کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 4 سال میں بیرونی سرمایہ کاری 5 ارب 50 کروڑ ڈالر سالانہ کی سطح تک پہنچانے کا ہدف ہے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے انویسٹمنٹ پالیسی 2013 اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اسٹریٹیجی 2013 کی منظوری دیدی ہے۔ پالیسی کا مقصد پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنا اور معاشی ماحول کو سازگار بنانا ہے۔ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے ساتھ نجی اور سرکاری اداروں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ پالیسی کے تحت 2017 تک ملک میں بیرونی سرمایہ کاری 5 ارب 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔