14 مارچ ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی کے باہر پیپلز پارٹی کے ارکان نے کے اصغر خاں کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے بھوک ہڑتال کی اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے کی روشنی میں شریف برادران کو نا ہل قرار دے۔ پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپویشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف سے وہ پیسے واپس لے جو انہوں نے پیپلز پارٹی کو الیکشن ہرانے کے لئے وصول کی تھی۔ شریف برادران صادق ہیں نہ امین اوروہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی زد میں بھی آتے ہیں۔راجہ ریاض نے امید ظاہر کی کہ نگران حکومت غیر جانبدارانہ فیصلے کرے گی.