15 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیے گئے، لاہور ریجن میں آج سے دور روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں۔ سی این جی اسٹیشن کل صبح 8 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے۔ لاہور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آج شیڈول کے مطابق صبح 6 بجے کھل گئے جو اتور کی صبح 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سی این جی اسٹیشنز پر گیس کے جلدی حصول کے لیے رات ہی سے قطاریں لگنا شروع ہو گئی تھیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو دن کے لیے گیس کی دستیابی سے ان کا کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ملتان ریجن میں آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہوئے ہیں۔ فیصل آباد ریجن میں صرف بدھ سے اتوار تک سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، ریجن میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح چھے بجے کھل جائیں گے۔