پاکستان
02 مارچ ، 2012

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے امریکی انتظامیہ کو خط لکھیں گے، رحمان ملک

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے امریکی انتظامیہ کو خط لکھیں گے، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آگاہ کیاہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی انتظامیہ کو خط لکھ رہی ہے۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلئے امریکی انتظامیہ کو پہلے بھی خط لکھاتھا اور اب دوبارہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :