15 مارچ ، 2013
جھنگ…جھنگ کے نواحی علاقے میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک ہی خاندان کے بارہ بچوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ فیصل آبادروڈ پر بائی پاس کے قریب بھٹہ خشت پر کام کر نے والے ایک ہی خاندان کے 13بچوں میں خسرہ کی شکایت پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ دوران علاج 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر بارہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق بچوں طبی امداد دی جا رہی ہے۔