15 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان ومال کونقصان پہنچانا غیر اسلامی ،غیرآئینی اورغیراخلاقی ہے،سانحہ بادامی باغ سے پاکستان کے تشخصکو نقصان پہنچا۔انہوں نے یہ بات سانحہ جوزف کالونی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے بادشاہی مسجد میں ہونے والی رواداری کانفرنس سے خطاب میں کیا ، علامہ زبیراحمد ظہیر،پادری شاہد معراج ،سردارمستان سنگھ ، سینیٹر کامران مائیکل اوردیگر بھی شریک ہوئے، مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام اقلیتوں کے جان ومال اورعزت کے تحفط کی ضمانت دیتاہے،اقلیتی رہنماوٴں نے حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو سراہا ، سینیٹر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ رواداری کانفرنس نے ٹوٹے ہوئے دلوں کوجوڑاہے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں امن اورسلامتی کے ہر اقدام کی حمایت کریں گی۔