پاکستان
15 مارچ ، 2013

جمہوری دورکوجاری رکھنے کیلئے کئی مرتبہ خون کے گھونٹ پیئے، الطاف حسین

جمہوری دورکوجاری رکھنے کیلئے کئی مرتبہ خون کے گھونٹ پیئے، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اگر ایم کیوایم پیپلز پارٹی کاساتھ نہ دیتی تو حکومت پانچ سال توکیا چارمہینے پورے نہیں کرسکتی تھی۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق اورموروثی نظام سیاست،فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کاخاتمہ اورغریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوعملاًبااختیاربنانے کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔الطا ف حسین نے کہاکہ آج موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سال مکمل کئے ہیں، اس حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے اورجمہوری دورکوجاری رکھنے کیلئے ایم کیوایم کے رہنماوٴں، کارکنوں اورخودانہوں نے ان گنت مرتبہ خون کے گھونٹ پیئے اور ہر کڑے اور مشکل وقت میں موجودہ جمہوری عمل کاساتھ دیا۔

مزید خبریں :