پاکستان
15 مارچ ، 2013

اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا

 اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ…وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ، جو کل ہونے کا امکان ہے جب کہ جے یو آئی ف نے اپوزیشن میں بیٹھنے کی تیاری شروع کر دی تا کہ اپوزیشن لیڈر ان کا ہو جس سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر پرمشاورت کی جائے۔ جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایاہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے ایوان صدر میں ، صدر آصف زرداری کی قیادت میں ہونے والے اہم اجلاس میں بتایا کہ وہ صوبائی کابینہ کا اجلاس بلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا محمد شیرانی نے بتایا کہ ان کی جماعت بلوچستان میں اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان سے جے یو آئی ف کے صوبائی وزراء کے استعفے منظور ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کا امکان ہے جس سے اسلم رئیسانی ، نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر پر مشاورت کریں گے۔

مزید خبریں :