پاکستان
15 مارچ ، 2013

نگراں وزیر اعظم کیلئے حفیظ شیخ کا نام واپس لئے جانے کا امکان

نگراں وزیر اعظم کیلئے حفیظ شیخ کا نام واپس لئے جانے کا امکان

اسلام آباد … نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے بعد حکومت نے بھی ایک نام سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق یہ نام حفیظ شیخ کا ہو سکتا ہے ۔ جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے 3 مجوزہ حکومتی ناموں میں سے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی طرف سے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا نام واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ قائد حزب اختلاف، وزیراعظم کو خط کے ذریعے آگاہ کر چکے ہیں کہ انہوں نے نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کا نام واپس لے لیا ہے۔

مزید خبریں :