پاکستان
15 مارچ ، 2013

22مارچ کورائیونڈجلسہ سے ڈاکٹرعبدالقدیرخطاب کرینگے، شباب ملی

لاہور…شباب ملی کے رہنما عثمان وٹو کا کہنا ہے کہ 22 مارچ کو رائے ونڈ لاہور کے جلسے میں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی خطاب کریں گے۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان وٹو کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جلسے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ناقابل فراموش استقبال کیا جائے گا اور یہ لاہور کی تاریخ کا فقید المثال جلسہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس جلسے کو روکنے کے سرکاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے تاہم وہ ہر رکاوٹ توڑ کر یہ جلسہ منعقد کریں گے۔

مزید خبریں :