16 مارچ ، 2013
بیجنگ … چین میں ایک مرغی نے 200 گرام کے انڈے دے کر لوگوں کو حیران کردیا۔ چین کے صوبے گوژ ہوکے شہر بی جی میں مرغی نے انوکھے انڈے دینا شروع کردیئے، یہ انڈے دوسرے انڈوں کی نسبت تھوڑے بڑے ہیں۔ انڈے کے غیر معمولی سائز کی وجہ سے مرغی کا مالک تعجب میں پڑگیا۔ اس نے اپنے دوستوں کو ان عجیب الخلقت انڈوں کے بارے میں بتایا، تجسس کے مارے لوگوں نے جب ایک انڈے کو پیالے میں رکھ کر توڑا تو ایک اور دلچسپ بات معلوم ہوئی۔ اس انڈے کے اندر سے 2 زردیاں نکلیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ اس انڈے کے اندر ایک اور انڈا بھی موجود تھا۔ قدرت کے اس انوکھے کرشمے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ مرغی کے مالک نے بتایا کہ یہ مرغی اب تک 5 بڑے سائز کے انڈے دے چکی ہے جبکہ اس مرغی کی خوراک میں چاول بھی شامل ہوتے ہیں۔