پاکستان
17 مارچ ، 2013

پانچ سال، پاکستان میں معیشت سب سے زیادہ نظر انداز کی گئی،امریکی رپورٹ

نیویارک…امریکی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پچھلے پانچ سال کے دوران حکومت کی توجہ عام لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے بجائے اقتدار کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے پر مرکوز رہی۔امریکی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئینی ترامیم تو کیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ ترامیم انتخابات میں ووٹ دلواسکیں گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پچھلے پانچ سال کے دوران پاکستان میں معیشت سب سے زیادہ نظر انداز کیا جانے والا شعبہ رہا ہے۔ حالانکہ یہ معاشی صورت حال ہی ہے جو ووٹ ڈالتے وقت ووٹرز کے ذہنوں میں ہوگی۔ نقادوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے جیسی سرکاری کمپنیوں کی تشکیل نو میں ناکام رہی۔ گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سردیوں میں گیس کی فراہمی میں تعطل کا مسئلہ درپیش رہا۔ حکومت نے ان مسائل پر قابو پانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔

مزید خبریں :