پاکستان
17 مارچ ، 2013

فضل الرحمان سے امین فہیم کی ملاقات، نگراں سیٹ اپ پر گفتگو

فضل الرحمان سے امین فہیم کی ملاقات، نگراں سیٹ اپ پر گفتگو

اسلام آباد … پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات چیت کی۔ مخدوم امین فہیم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے موزوں امیدواروں کے ناموں پراور ملک میں موجودہ سیاسی بحران پر اظہار خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر قیوم سومرو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نگراں وزیراعظم کیلئے ن لیگ کی جانب سے جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کا نام واپس لئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :