پاکستان
17 مارچ ، 2013

بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس 19 مارچ کو بھیج دونگا، اسلم رئیسانی

بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس 19 مارچ کو بھیج دونگا، اسلم رئیسانی

کوئٹہ … وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور وہ 19 مارچ کو بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوادیں گے۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہیں۔ نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو امن وامان کی صورتحال کا بہانہ بناکر ختم کیا گیا۔ گوادر پورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کا انتظام بلوچستان حکومت کی مرضی کے خلاف چین کے حوالے کیاگیا، گوادر پورٹ اتھارٹی کا چیئرمین وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہونا چاہئے تھا اور 18ویں ترمیم کے بعد گوادر پورٹ کا اختیار بھی صوبے کا ہونا چاہئے جبکہ میر ی حکومت کو برطرف کرکے اب ریکوڈک کا سودا کیاجارہا ہے۔

مزید خبریں :