18 مارچ ، 2013
کوئٹہ…انسدا ددہشتگردی کوئٹہ کی عدالت میں نوا ب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی نا مز د ملزمان کی درخواست پر سماعت کو تین اپریل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ کوئٹہ میں اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد اسما عیل بلوچ کی عدا لت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤاور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیر و انی عدا لت میں پیش ہوئے۔دونوں ملزمان نے درخوا ست کے ذریعے عدالت سے استد عا کی کہ انھوں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ اس کیس کو اے ٹی سی کی بجائے کسی اورٹرائیل کورٹ میں منتقل کیا جائے لہٰذا اسکا انتظار کیا جائے عدالت نے انکی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 3اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔