پاکستان
18 مارچ ، 2013

پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکا ،وکلاء سمیت متعدد زخمی

پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکا ،وکلاء سمیت متعدد زخمی

پشاور…پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں وکلاء بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد شدید نوعیت کی فائرنگ بھی کی گئی جس کا سلسلہ اب بھی جا ری ہے ۔جیو ٹی وی نیو ز کے نمائندے کے مطابق دھماکے سے دفاتر کی شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپلیکس کو اپنے حصار میں لے لیا ہے اور عام افراد کو وہاں جانے سے روک رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردعدالتی احاطے میں چھپے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :