پاکستان
18 مارچ ، 2013

انصاف کیلئے آنیوالوں کو بم اور گولیاں ملتی ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

انصاف کیلئے آنیوالوں کو بم اور گولیاں ملتی ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور … چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہاہے کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے، انصاف کی خاطر آنے والوں کو بم اور گولیاں ملتی ہیں۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں جوڈیشل کمپلیکس خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ انصاف کی خاطر آنے والوں کو بم اور گولیاں ملتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک ہر صورت پہنچا جائے گا۔

مزید خبریں :