18 مارچ ، 2013
لاہور … پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ صوبے میں جلد نگراں سیٹ اپ قائم ہوجائے، پیپلزپارٹی اوردیگر جماعتوں سے مشاورت کاسلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے یہ بات لاہورمیں گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپنی جانب سے 2 نام دے چکے ہیں اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 300 بستروں پر مشتمل شاہدرہ اسپتال ایک ارب 10 کروڑ روپے سے تعمیر ہوا ہے یہاں مقامی لوگوں کوصحت کی جدید سہولیات میسرآئیں گی۔