پاکستان
18 مارچ ، 2013

نگراں سیٹ کی تشکیل میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، میاں افتخار حسین

نگراں سیٹ کی تشکیل میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، میاں افتخار حسین

پشاور … خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نگراں سیٹ اپ کی تشکیل میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار ہے، مرکز میں معاملات طے ہوتے ہی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ پشاورمیں صحافیوں کے اعزازمیں الوداعی ظہرانے سے خطاب میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کی تشکیل میں کوئی ڈیڈلاک نہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی کی آئینی مدت 26 مارچ کو مکمل ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈرنے کشادہ دلی سے نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان کیا ہے اور دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے کرلیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نگراں وزراء کی نامزدگی کا اختیار نگراں وزیراعلیٰ کو ہے تاہم سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کریں گے۔ میاں افتخار حسین کا کہناتھا کہ مشکل وقت میں میڈیا نے حکومت کا پیغام عوام تک پہنچانے میں بھرپور تعاون کیا۔

مزید خبریں :