18 مارچ ، 2013
اسلام آباد … وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کو نااہل قرار دینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کروں گا، الیکشن سے قبل 30 لاکھ ٹیکس چوروں سے عوام کو آگاہ کیا جائے، ٹیکس چوروں کے باعث عالمی سطح پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا کہ قوم کو ٹیکس چوروں سے آشنا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، الیکشن سے پہلے 30 لاکھ ٹیکس چوروں سے عوام کو آگاہ کیا جائے، ٹیکس چوروں کو انتخابات لڑنے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے، ٹیکس چوروں کے باعث عالمی سطح پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کو نااہل قرار دینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرونگا، نادہندہ افرادکو کلیئر ہوکر کاغذات نامزدگی جمع کرانے چاہئیں، دنیا بھر میں پاکستان ٹیکس چوروں میں صف اول میں ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کہتے ہیں کہ ہر سال 15 سے 20 ٹیکس چوروں کی پکڑ شروع ہوتو سب ٹھیک ہوجائیں، ٹیکس چوری روکنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات ضروری ہیں۔