پاکستان
18 مارچ ، 2013

چمن: لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے بم دھماکا، 2 افراد زخمی

چمن: لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے بم دھماکا، 2 افراد زخمی

چمن … چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے، مرکزی دروازے کو بھی نقصان پہنچا۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں تاج روڈ پرواقع لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے نامعلوم افرادنے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، دھماکے سے ہیڈکوارٹر کادروازہ تباہ ہوگیا اور شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :