پاکستان
18 مارچ ، 2013

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا لال مسجد کمیشن میں بیان ریکارڈ

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا لال مسجد کمیشن میں بیان ریکارڈ

اسلام آباد … سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے لال مسجد کمیشن کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ سول انتظامیہ کے بس سے باہر ہوچکا تھا، چوہدری شجاعت نے مشورہ دیا کہ اب آپریشن کے سوا مسئلے کا کوئی حل نہیں، ملٹری اتھارٹی نے آپریشن کیا۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے لند ن سے ویڈیو لنک کے ذریعے لال مسجد کمیشن کو بیان ریکارڈ کرایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے چوہدری شجاعت، اعجاز الحق اور طارق عظیم لال مسجد انتظامیہ سے مذاکرات میں مصروف تھے، جب معاملہ حل نہیں ہو پایا تو مشاورت سے آپریشن کیا گیا۔ کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپریشن کیلئے آپ کو وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی سمری بھجوائی گئی، شوکت عزیز نے کہا نہیں ! تاہم آپریشن کا پلان موقع کی مناسبت سے تبدیل ہوتا رہا۔ کمیشن نے پوچھا کہ کیا آپ نے کہا تھا کہ ہتھیار پھینک دیں ورنہ مارے جائیں گے، شوکت عزیز نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں کیوں کہ آپریشن ملٹری اتھارٹی نے کیا۔

مزید خبریں :