18 مارچ ، 2013
باڑہ …اورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں شدت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپ اور فورسز کی کارروائی میں 39 شدت پسند ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔شدت پسندوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میدان میں شدت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔جھڑپ میں 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔آج صبح اسی علاقے میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے 11 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جبکہ 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔اپراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماموزئی میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیاجس سے 8 شدت پسند ہلاک اور 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔