پاکستان
18 مارچ ، 2013

وزیراعظم نے عزیز احمد بلور کو پلاننگ کمیشن کا ممبر سوشل سیکٹر تعینات کردیا

وزیراعظم نے عزیز احمد بلور کو پلاننگ کمیشن کا ممبر سوشل سیکٹر تعینات کردیا

اسلام آباد … وزیر اعظم نے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے سابق وفاقی سیکریٹری عزیز احمد بلور کو پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا ممبر سوشل سیکٹر تعینات کر دیا ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا ہے کہ ممبر کی تعیناتی کا انہیں کچھ معلوم نہیں، نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی ۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کا کوئی بھی ممبر ان کی مشاورت کے بعد لگایا جاتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کس کو ممبر سوشل سیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے پلاننگ کمیشن کے ممبر سوشل سیکٹر عزیز احمد بلور وفاقی سیکریٹری صنعت ریٹائر ہوئے اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور اور سینیٹر الیاس بلور کے بھائی ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممبر سوشل سیکٹر عزیز بلور آج دفتر بھی آئے ۔

مزید خبریں :