پاکستان
18 مارچ ، 2013

نئے قانون پر دستخط، ہر محتسب کو ازخود نوٹس کا اختیار مل گیا،شعیب سڈل

نئے قانون پر دستخط، ہر محتسب کو ازخود نوٹس کا اختیار مل گیا،شعیب سڈل

اسلام آباد … وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے نئے قانون پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت ہر محتسب کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار مل گیا ہے۔ اسلام آباد میں محتسب تربیتی ورک شاپ سے خطاب میں وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا کہ اب ہر محتسب کو سول جج کے مساوی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں، وفاقی محتسب، ٹیکس محتسب، بینکنگ محتسب، انشورنس محتسب اور خواتین کوہراساں کرنے کے خلاف خاتون محتسب ، جائیداد ضبطی، نیلامی اور منتقلی کے علاوہ توہین عدالت کی سزا دینے یا حکم امتناعی جاری کرنے کے اختیارات بھی رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :