پاکستان
18 مارچ ، 2013

پنجاب میں جیلوں کی حفاظتی دیوار کی تعمیرکے لیے بارہ کروڑ روپے جاری

لاہور…پنجاب حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پرصوبے بھر میں جیلوں کی سیکورٹی والز کی تعمیر کے لئے بارہ کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق فنڈز جاری کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے باقاعدہ اجازت حاصل کی۔ سب سے زیادہ فنڈز میانوالی جیل کے لئے گیارہ ملین روپے جبکہ سب سے کم ہیڈ آفس لاہور کے لئے تین ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ سیکیورٹی والز کا منصوبہ رواں سال 30 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔اس سے پہلے سنٹرل جیلوں کی حفاظت کے لئے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :