18 مارچ ، 2013
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے حج ٹور آپریٹرز کو نئے کوٹہ کی الاٹمنٹ پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کوٹہ کی الاٹمنٹ میں بادی النظر میں بدنیتی نظر آتی ہے۔ عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا کہ تاحکم ثانی حج کوٹہ کی الاٹمنٹ نہ کی جائے۔