پاکستان
19 مارچ ، 2013

مصری صدر محمد مرسی کااعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ بھارت

مصری صدر محمد مرسی کااعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ بھارت

نئی دہلی…مصر کے صدر محمد مرسی کے بھارت پہنچنے پرنئی دلی میں صدارتی محل پر خوش آمدید کہا گیا، مصری صدر محمد مْرسی تین روزہ دورے پرنئی دلی میں ہیں، اس دورے پران کے ساتھ کاروباری وفد، مواصلات ، اطلاعات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء بھی شامل ہیں ،، مصر میں سیاسی اقتدار کی منتقلی کے باوجود دونوں ممالک میں 5.5 ارب ڈالر کا بزنس ہو ا ہے۔آج مصری صدر مرسی بھارتی وزیراعظم من موہن سے ملاقات کریں گے، اس دورے کے دوران دونوں ممالک میں کئی معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں گے ۔

مزید خبریں :